ابنا: پاکستان کے وزیر قانون پنجاب شمس محمود مرزا نے لاہور میں ایران کے قونصلیٹ جنرل محمد حسین بنی اسدی سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے فروغ اور دو طرفہ تجارتی تعلقات بڑھانے سے خطے میں بہتر ماحول پروان چڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل سے نہ صرف بین الاقوامی تعلقات بلکہ ملکی معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاک ایران تعلقات تاریخی اور ثقافتی اہمیت رکھتے ہیں اور اقوام عالم کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے دونوں ممالک ایک مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ایک اہم معاہدہ ہے اور اس طرح دیگر شعبوں میں بھی دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
ایرانی قونصلیٹ جنرل لاہور محمد حسین بنی اسدی نے کہا کہ خطے میں امن و امان کے قیام کے لئے دونوں ممالک کا کردار بہت اہم ہے اور ایران کے ساتھ تجارت کے فروغ سے نہ صرف سرمایہ کو فروغ ملے گا بلکہ بلوچستان کے افراد کے لئے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲